ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / 1862 کروڑ روپے کے چھاپہ ماری پر سابق چیف الیکشن کمیشن حیران 

1862 کروڑ روپے کے چھاپہ ماری پر سابق چیف الیکشن کمیشن حیران 

Wed, 10 Apr 2019 00:31:28  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی :9 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بھارت کے سابق چیف الیکشن کمیشن ایس وائی قریشی نے منگل کو نجی ٹی وی سے بات چیت کی۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں کئی مقامات پر چھاپہ مار کر 1800 کروڑ سے زیادہ کی جائیداد ضبط کی ہے۔ اس مسئلے پر قریشی سے سوال پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ :’جی، یہ حیران کن تو ہے، لیکن اس میں کوئی سرپرائز ہونے کی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ انتخابات میں پیسہ تو بہت خرچ ہوتا ہے۔واضح ہو کہ الیکشن کمیشن اور محکمہ انکم ٹیکس کے حکام نے اب تک قریب 1862 کروڑ روپے کی برآمدگی کر چکا ہے۔ یہ اعداد و شمار 8 اپریل تک کا ہے، جس میں نقد، شراب اور منشیات پکڑے گئے ہیں۔ اس تعلق سے بات کرتے ہوئے ایس وائی قریشی نے کئی اہم امور پرتبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے کہا1800 کروڑ سے زیادہ کی مال ضبطی سے صاف ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں پیسے کا استعمال پہلے سے زیادہ ہو رہا ہے۔ اس بارے میں انہوں نے مزید بتایاکہ 700 کروڑ سے زیادہ کی منشیات اور دیگر منشیات موادضبط کئے گئے ہیں ۔ پہلے منشیات پنجاب اور منی پور میں پکڑے جاتے تھے ۔اس بار گجرات میں سب سے زیادہ منشیات پکڑے گئے ہیں ، جو مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے۔


Share: